سیاست

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں خونی کھیل کھیلنا چاہتی تھی، حکومت نے ناکام بنادیا، وزیر اطلاعات اقبال حسن

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ حا لا ت و واقعات گوا ہ ہے کہ پا کستان پیپلزپارٹی کی قیاد ت گلگت بلتستان میں ایک بار پھر خونی کھیل کھیلنا چا ہ رہی تھی اور اس میں نا کا می پر بھو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر حکو مت کو بے جا تنقید کا نشا نہ بنا رہی ہے ۔ اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کو جواز بنا کر عوام کے جذ بات کو ابھا رنے اور بعد میں اسی کے زریعے حکو مت کو تنقید کا نشانہ بنا نے سے لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں ایک فساد بر پا کر نے کے درپے تھی ۔ مگر حکو مت کی کا میاب حکمت عملی کے باعث گلگت بلتستان فساداد کی زد میں نہیں آ یا اور وہ چہر ے بے نقا ب ہو گئے جو اپنے اقتدار کی خا طر معصوم عوام کی جانوں سے کھیلنا چاہ رہے تھے ۔

انہو ں نے کہا کہ حیر ت اس بات کی ہے کہ لو گ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے علاقے کا امن اور انسا نی جا نوں کو تبا ہ کر نے کے درپے تھے اور نا کا می کے بعد بد حوا سی کا شکا ر ہو کر بیا ن با زی پر اتر آ ئے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے صو با ئی صدر کے بیا ن سے لگتا ہے کہ گلگت میں امن و امان کے قیام سے انہیں شدید صدمہ ہوا ہے اور ان کے امیدوں پر پا نی پھر جا نے سے وہ شدید ما یو سی کا شکا ر ہو ئے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل ہے کہ علاقے میں مسلم لیگ ن کے حکو مت کے امن کیلئے کی جا نیوا لی کوششوں میں اپنا حصہ ڈا لیں وہ وقت دور نہیں جب گلگت بلتستان خوشحا لی کے راستے پر ہمیشہ کیلئے گا مزن ہو جا ئیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button