گروپ کیپٹن شاہ خان کی بہادری کو گلگت بلتستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، سعدیہ دانش، رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرہ گروپ کیپٹن شاہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے گلگت بلتستان کی آزادی کے لیئے قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے خاندان کے غم میں پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کے عوام برابر کے شریک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گروپ کیپٹین شاہ خان انتہائی نڈر اور بہادر انسان تھے اورمرحوم کی گلگت بلتستان کو ڈوگرہ راج سے آزادی دلانے کے لئے انتھک محنت اور بہادری کو گلگت بلتستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کریگی۔

شاہ خان جیسے نڈرثپوتوں اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کے بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام کھلی فضا میں سانس لے رہی ہے ۔سعدیہ دانش نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک انہیں جنت فردوس میں جگہ عطا ء کرے اور لوحقین کوصبر و جمیل عطاء کرے امین ۔

آپ کی رائے

comments