عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر کی دیامر پریس کلب کے وفد سے ملاقات، عوامی مسائل حل کروانے کا عزم ظاہر

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بناکر عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ بنانا ہوگا۔سرکاری ملازمین اور آفیسران وقت کی پابندی کا خیال رکھ کر اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے۔غیر حاضراور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر کے رفتار مزید تیز کروادینگے۔بجلی لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔عوام جلد ہی بہتری محسوس کرینگے۔زبانی وعدوں اور دعووں کے قائل نہیں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھائیں گے۔متاثرین ڈیم کی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔بنجر داسز کا ایورڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔جلد ہی ادائیگی کی جائے گی۔متاثرین کی ری سٹیلمنٹ بھی کروا دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی آفس پر ملازمین اور آفیسران کی حاضری چیکنگ چھاپے کے بعداپنے آفس میں دیامر پریس کلب کے وفد سے خصوصی بات چیت میں کی۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے چلاس کی تعمیر و ترقی کے لئے فراہم کردہ فنڈز کی سکیمیں بروقت مکمل کروا دی جائینگی۔عوامی مسائل سے بے خبر ہر گز نہیں آہستہ آہستہ تمام مسائل اور مشکلات دور ہونگی۔ فرائض میں کوتاہی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button