متفرق

گلگت شہر میں امام حسین ؑ کا چہلم پر امن طریقےسے اختتام پزیر

گلگت ( سٹاف رپورٹر) گلگت میں یوم امام حسین ؑ کا چہلم پرامن طریقے سے اختتام پریذ ہوا۔چہلم امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس انجمن امامیہ حسینیہ خزانہ روڈ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے ہو تا ہوا محلہ امپھری میں اختتام پذیر ہوا۔ چہلم کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کی نگرانی کے ایک ہزار سے زاہد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے جن میں گلگت بلتستان پولیس، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور رینجرز کے اہلکار شامل تھے۔ جبکہ پاک فوج کے دوپلاٹوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔ جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے راستوں کو سررغ رسان کتوں کی مدد سے چیک کرنے کے بعد جلوس کے راستوں میں واقع ہوٹل اور دکانوں کو سیل کر دیا تھا اور جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔ جلوس میں شامل ہو نے والے اعزاداروں کی مکمل تلاشی لے کر جلوس میں جانے دیتے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ امامیہ اسکاوٹس اور عباس اسکاوٹس نے بھی ڈیوٹی سرانجام دے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے دن 12بجے موبائل نیٹ ورک کو بند کر دیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button