Uncategorized

کونسا سوال انوشکا کو پسند نہیں؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انھیں ذاتی زندگی پر کیے جانے والے سوالات بالکل پسند نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹو‏‏ئٹر پر ایک چیٹ شو کے دوران انوشکا شرما سے ایک مداح نے پوچھا کہ ایسا کون سا سوال ہے جو انھیں پریشان کرتا ہے؟

اس کے جواب میں فلم ’پی کے‘ کی سٹار انوشکا نے کہا کہ انھیں یہ قطعی پسند نہیں کہ کوئی ان کی جاسوسی کرے۔

انھوں نے کہا: ’کوئی میری جاسوسی کرے، میری ذاتی زندگی میں دخل دے، یہ مجھے پسند نہیں۔

انوشکا شرما ان دنوں کرن جوہر کی فلم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں
انوشکا شرما ان دنوں کرن جوہر کی فلم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں

حال ہی میں انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سے شادی کے متعلق باتوں پر بیان جاری کرکے تردید کرنی پڑی تھی۔

فی الحال انوشکا فلمساز کرن جوہر کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انوشکا کے لیے یہ سال باکس آفس کے لحاظ سے اچھا بھی رہا اور برا بھی۔ جہاں ایک طرف جون میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل دھڑکنے دو‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں مئی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ میں انھیں ناکامی کا مزہ چکھنا پڑا۔

تاہم انوشکا کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی کسی بھی فلم پر افسوس نہیں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button