خبریں

یوم دفاع ہنزہ میں‌ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا، شہدا کے مزاروں‌پر حاضری، خراج عقیدت

ہنزہ (تجزیاتی رپورٹ: اجلال حسین )

اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں
تمہیں  وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں

یوم دفاع پاکستان ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان آرمی کے کیپٹن عثمان اور گلگت بلتستان پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈ کوراٹر گلگت کی زیر قیادت پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے گھروں تک جا کر فاتحہ خوانی کی اور خاندان کے افراد کو پاکستانی پرچم پیش کیا، اور ان کے مسائل بھی سنے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور ایس پی ہنزہ حمزہ ہمایون کی زیر نگرانی ضلع بھر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے علا وہ شہداء کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔ اس موقعے پر ہنزہ پولیس کے چاق و چوبند دستوں کے علاوہ مقامی سکاوٹس نے بھی شہیدوں کے مزاروں پر سلامی دی۔ ان تقاریب میں عوام اور شہداء کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی سی ہنزہ، ایس پی ہنزہ نے ملک کے دفاع میں کی جانے والی قربانیوں کو سہراتے ہوئے خاندانوں کی ہمت اور شہداء کی قربانیاں کو داد دی۔

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ضلع ہنزہ کے مختلف موضع جات میں بوائے سکاوٹس اور سول سوساسٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بھی تقاریب کا انعقاد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button