بھارتی فوج کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت تین جوان لائن آف کنٹرول پر شہید ہوگئے

گلگت(ارسلان علی) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے تین بہادر سپوتوں نے آج پھر اپنی ریاست پاکستان کے لئے اپنی جانیں نچھاور کردیں ،شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں ۔پاکستانی خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوجی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں 3فوجی جوان سمیت 7سولین بھی شہید ہوگئے ہیں۔

شہید کیپٹن تیمور کا تعلق ضلع استور ،لانس نائیک غلام حسین ضلع گانچھے اور حولدار مشتاق کا تعلق شہیدوں کی سرزمین ضلع غذر سے ہے ۔واضح رہے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اب تک گلگت بلتستان کے پانچ سپوتوں نے قربانی دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments