Uncategorized

جنگ آزادی گلگت بلتستان کا غازی دولت بیگ انتقال کر گیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) جنگ آزادی گلگت بلتستان کا ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والا ایک اور غازی انتقال کر گیا۔ گزشتہ روز ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والا دولت بیگ ولد دادوبائی تقریباً88سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے موقعپر بحیثیت سپاہی بہادری اور جرات کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی آزادی میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ سوگواران میں پانچ بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم کے دو بیٹے جوانی میں وفات پا چکے ہیں۔ جن کے تین بیٹے ہیں، اور دادا ہی اپنے پوتوں کی کفا اُن پوتوں کی پرورش بھی مرحوم کے ذمہ تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button