کیریئر

ترقیابی کے بعد شیر محمد ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز مقرر

گلگت(پ ر)ریڈیو پاکستان گلگت کے شعبہ خبر کے نیوز ایڈیٹر شیر محمد کو ڈپٹی کنٹرولر نیوز گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ہے۔ڈپٹی کنٹرولر شیر محمد نے ریڈیو پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز بطورسب ایڈیٹر 2002سے کیا۔سانحہ عطاء آباد کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اپنی بہترین رپورٹر2010خالد حسین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ریڈیو پاکستان گلگت کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد صدیق پراچہ اور تمام سٹاف نے ترقی پانے اور گلگت ہی میں تعینات کرنے پر شیرمحمد کو مبارکباد دی ہے۔دوسری جانب صوبائی محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی سلیم خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ منیر جوہر اور دیگر سٹاف نے مبارکباد دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button