متفرق

آئی جی نے ریزرو پولیس کے ڈیوٹی کا دورانیہ 90 دن کر کے ہمارے امنگوں کی ترجمانی کی، والدین

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے گلگت میں ریزرو پولیس ڈیوٹی کا دورانیہ تین سال سے کم کر کے 90دن کر کے ہمارے امنگوں کی ترجمانی کی ہے اس بات پر آئی جی شاباشی کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ریزرو پولیس کے والدین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے جوانوں کو تین تین سال اپنے ضلع سے کوسوں دورگلگت میں ریزرو فورس کے طور پر ڈیوٹی دینا پڑتا تھا جس کی وجہ سے گھر والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرتا پررہا تھا گھر والوں سے دور رہ کر اپنی ڈیوٹی دینے والے ان جوانوں کے مسائل سننے والے کوئی نہ نہیں تھے لیکن موجودہ آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ان جوانوں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کی گلگت میں دورانیہ کم کیا والدین نے آئی جی کی عوام ملازم دوست کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سلسلے کو ہمیشہ برقرار رکھے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button