پیپلز پارٹی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں حلقہ چار نگر کی بھر پور شرکت ہوگی، ذوالفیقار علی مراد

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و سابق امیدور حلقہ 4نگر ذولفقار علی مراد نے کہا کہ پیپلزپارٹی یام تاسیس کی مرکزی تقریب میں حلقہ 4نگر سے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور کارکن بھر پور طریقہ سے شرکت کرینگے ۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کے حوالے سے نگر حلقہ 4اور حلقہ 5میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے رابطے تیز کردیئے گئے ہیں اور اس تقریب میں پورے نگرسے بھر طریقے سے شرکت کرینگے ۔انہوں نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوچھوڑنا تو دور میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں،پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کو پہچان دی ہے اور آج تک جس شکل میں بھی GBکو فائدہ ہوا ہے وہ پیپلزپارٹی کا ہی کارنامہ ہے باقی تمام جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے علاہ کچھ نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا سید جعفر شاہ کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہے،پیپلزپارٹی کو چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شامل ہونا اس کی زاتی رائی ہے ،وہ ہمارے پارٹی کے سینئر رہنماء تھے ہم اس حوالے سے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے ہیں۔پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء ذولفقار علی مراد نے کہا نگر 4میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں وہ پیپلزپارٹی کی دی ہوئی ہیں ،سیاسی مخالفین ان منصوبوں کو اپنے نام سے منصوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments