عوامی مسائل

صوبائی حکومت خواتین کی تعلیم اور فنی تربیت کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے، ثوبیہ مقدم

نگر(ارسلان علی) صوبائی وزیر ترقی و بہبود نسواں ثوبیہ جبین مقدم نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے خواتین کی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ۔15سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مل کر وویمن ڈیولپمنٹ کا الگ ادارے کا قیام عمل میں لایا جارہاہے تاکہ گلگت بلتستان کے حواتین کو ملک کے دیگر علاقوں خواتین کے برابر تعلیمی و دیگر سہولیت میسر ہوسکے ۔گزشتہ روز اسقرداس نگر میں USAIDکے تعاون سے نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وولن پرسسنگ اینڈ پٹہ سنٹر میں5ماہ کی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان کو سکیموں کا قبرستان بنا دیا تھا مگر صوبائی حکومت میں مختصر عرصے میں اداورہ سکیموں کی تکمل اور علاقے کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ تمام سرکاری اسامیوں پر NTSاور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جارہی ہے تاکہ میرٹ پر تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ان کا حق مل سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ نگر میں طلباء و طالبات کو تعلیم کی حصول کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ یہاں کے مقامی طلبہ کو گھروں کے دہلیز پر حصول تعلیم میسر آسکے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ یہاں کے خواتین کو جان بوجھ کر نظر انداز کرکے تعلیم سے دور رکھنا ہے جبکہ اسلامی میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر تعلیم دینے کی تلقین کی گئی ہے ۔جدید دور کے مقابلہ کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تعلیم ضروری ہے تاکہ خاتون خاندان کی بہترین تعلیم و تربیت کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ نگر کے اندر علم کے روشنی پھلانے میں نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا گزشتہ 25سالوں سے گراں قدر خدمات ہیں اور اس ادارے نے مشکل وقت میں بھی علاقے کے اندر تعلیم کی روشنی پھلانے کے لئے جدو جہد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دیگر تقریبات کے نسبت سوشل ور ک کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں جانا پسند ہیں۔تقریب سے نونہال ڈیولپمنٹ کے بانی چیئر مین سید مظفر حسین ،پروفیسر نجم الدین ،فداحسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیرثوبیہ جبین نے خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے لئے 30ہزار جبکہ وزیراطلاعات نے 20ہزار روپے اپنے جیپ سے دینے کا اعلان کیا ۔تقریب میں علاقہ بھر کے اہم سیاسی ،مذہبی ،سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button