خبریں

گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے لئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان محض سیاسی نعرہ ثابت ہوگیا

یاسین (معراج علی عباسی ) گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے غذر کے اپوزیشن جماعتوں کے جانب سے یکم مئی سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔ ۔22اپریل کو غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں غذر کی بڑتی ہوئی آبادی اور انتظامی امورکے انجام دہی میں مشکلات کے پیش نظرحکمران جماعت مسلم لیگ ن کے علاوہ غذر میں موجوددیگرتمام سیاسی جماعتیں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی ،بی این ایف ناجی گروپ ،پاکستان تحریک انصاف ،ال پاکستان مسلم لیگ وغیرہ نے غذر کے اندار ایک اور انتظامی یونٹ گوپس یاسین پرمشتمل ایک اور الگ ضلع بنانے کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا ۔کانفرنس کے اختتام میں مشترکہ طور اعلانیہ جاری کرتے ہوئے حکومت وقت کو یکم مئی تک گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے اقدمات کرنے کے لیے وقت دیا یکم مئی تک آل پارٹیزکانفرنس کے مندوبین کے جانب سے پیش کردہ گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے کوئی مثبت اقدام سامنے نہ آنے کی صورت میں یکم مئی سے غذر کے اندارسول سوسائٹی کو ساتھ ملاکر گوپس یاسین ضلع کے لیے باقاعدہ تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا ۔یکم مئی کے بجائے مئی کا پہلا ہفتہ بھی خاموشی کے ساتھ گزرکیا گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے نہ تو حکومتی جماعت کے جانب سے کوئی اقدام نظرآیا اور نہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک چلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button