ایوب شاہ پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، نثار علی پی ایس ایف رہنما

ایوب شاہ پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، نثار علی پی ایس ایف رہنما

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

غذر (پ ر) ایوب شاہ کے ایک ساتھ اگر ایک بھی کارکن نہیں ہوتا تو اس کے مد مقابل امیدوارکو دو دفعہ عبرتناک شکست کیسی ہوئی ۔آیوب شاہ کی مقبولیت سے آپ لو گوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہیان خیالات کا اظہار غذر سے پی ایس ایف کے سینئر رہنماء نثار علی اور رضا نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک منافق اور مکار بندے کو ووٹ دے کر آج آیوب شاہ پر بے بنیاد الزامات لگانے والے اپنے گریباں میں جانکیں۔اگر ان لوگوں کی کرتوت ہم بیان کریں گے تو ان لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی منافقت سے عوام بخوبی آگاہ ہیں اب ان کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آیوب شاہ کا دامن صاف ہے وہ کردار کی سیاست کرتے ہیں اور ان کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ان کی قیادت اور کردار پر سیاسی مخالفین بھی داد دےئے بغیر نہیں رہ سکتے۔آیوب شاہ کے خلاف منفی پروپیگینڈا کرنے والوں کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ خاموشی اختیار کریں

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔