سیاست

کوششیں جاری ہیں، دیامر کے عوام کو جلد ترقی یافتہ بنائیں گے، ثوبیہ مقدم اور حاجی حیدر خان کا چلاس میں جلسے سے خطاب

چلاس(ابن نعیم سے)وزیر ویمن اینڈ ڈویلپمنٹ ثوبیہ جبیں مقدم اور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان نے اپنے دورہ چلاس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے اجتماعی مفادات کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔ن لیگ کی حکومت دیامر کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہے،ہمارے دور حکومت میں دیامر ترقی کرے گا اور دیامر جلد ترقیافتہ قوموں کے صف میں لا کھڑا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں امن کی بحالی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معیار زندگی کو بھی بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے خصوصی تعلیمی پکیج منظور کرایا گیا،اور دیامر میں تعلیم نسواں کی بڑھوتری کیلئے مختلف نالہ جات میں گرلز پرائمری سکول قائم کیئے جاررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کیلئے ن لیگ کی حکومت نے یہاں پر قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں صحت،تعلیم اور عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جارہی ہے ،گلگت بلتستان میں بڑے بڑے ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کے بنیاد رکھے جاررہے ہیں ،جس سے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضے دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ،اور اس کیلئے 40کروڑ روپے مختص ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تعلیم کیلئے کوئی ادارہ نہیں تھا ،ن لیگ کی حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ایک ٹیکنیکل کالج بنایا ہے ،جلدکلاسس بھی شروع کیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اُستاد جیسے مقدس پیشے کو ۳لاکھ اور چار لاکھ میں فروخت کیا گیا،ن کی حکومت آتے ہی اساتذہ کی بھرتیاں پہلی دفعہ این ٹی ایس کے ذریعے شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ،جو کہ ایک اعزاز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام تعلیم پر توجہ دیں ،تعلیم کے بغیر کچھ نہیں ،ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اعلی تعلیم حاصل کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button