سیاست

مسلم لیگی اپنی حکومت کا بستر گول ہوتے دیکھ کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، محمد عسکری رہنما پیپلز پارٹی شگر

شگر(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو دن میں تارے نظر آنے لگے ہیں اور آئندہ چند مہینوں میں ا ن کی حکومت کا بوریا بستر گول ہوتا دیکھ کر ہواس باختہ ہوگئے ہیں اور بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانا مسلم لیگ ن کا پرانا شیوہ ہے اور وہ ضلع شگر میں پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر اپنا تختی لگانا چاہتے جس وجہ سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی جانب سے علاقے میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کو دینے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں لیکن عوام سمجھ دار اور بیدار ہیں اور وہ کسی کے جھوٹے بہکاوے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج شگر چار ہائی سکول ،تین مڈل سکول اور 8پرائمری سکول وزیر تعلیم کی کوششوں سے نہیں بلکہ عمران ندیم کی تعلیم دوستی کی وجہ سے منظور ہوا ہے اور انشاء اللہ پانچ برسوں میں شگر ترقی کی راہ گامزن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم نے نظام تعلیم کو ضرود بدل دیا ہوگا مگر شگر میں ان کی پشت پناہی میں اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ سے نظام تعلیم مکمل بیٹھ چکا ہے ایسے میں ایک قابل اور ماہر تعلیم کو شگر کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنا ایک خوش آئیند بات تھی اور ہم سب کو اس پر محکمہ تعلیم کا شکر گزار ہونا چائیے تھا مگر مسلم لیگ ن کا مفاد پرست ٹولہ نذیر شگر کی تعیناتی سے خفا ہوگیا ہے  اور ان کی تعیناتی رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، لیکن ناکام ہوگئے اور انشا اللہ بہت جلد نذیر شگری ڈپٹی ڈائریکٹر کا چارج سنبھالیں گے اور نظام تعلیم کو ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آسمان سے تارے توڑ کرلانے کی باتیں کرتی ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو گلگت بلتستان سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹیو کو گلگت بلتستان کونسل کی موجودگی اور خود اس ادارے کاچیرمین ہونے کا بھی علم نہیں تھا اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے کتنی ہمدردی رکھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button