عوامی مسائل

گلگت شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) گلگت شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورنیہ بڑ ھ کر 14 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگئی ہے ، محکمہ برقیات کی جانب سے اب تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہوسکا شہری پریشان ، صوبائی حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ، صوبائی حکومت دعوے کررہی تھی کہ یکم دسمبر تک 14میگاوٹ نلتر کو سسٹم میں شامل کیا جائے مگر اب تک 14میگاوٹ پر کام جاری ہے ، دوسری جانب گلگت کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ڈیڑھ سال مکمل ہوگئے اب تک پورے گلگت بلتستان میں ایک بھی پاور ہاؤس کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے ، صوبائی حکومت شہریوں کو بجلی کی ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، محکمہ برقیات اور صوبائی حکومت بجلی کے جنریشن کو بڑھنے کے بجائے اُلٹا شہریوں پر فیوز لگاکر شہریوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کررہی ہیں جو کہ نا ہی کسی قانون میں لکھا گیا ہے اور نہ ہی پاکستان میں ایسا کوئی قانون ہے ، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ 14میگاوٹ پر کام کو جلد ازجلد مکمل کرکے سسٹم میں شامل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے چھٹکار مل سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button