متفرق

ہنزہ مسائل کے گرداب میں دھنستا جارہا ہے، ہزاروں وعدے کرنے والے منظر عام سے غائب

ہنزہ (تجزیاتی رپورٹ: اجلال حسین )سر دی کی آمد پر گلگت شہر میں سردی کے ایام میں دو سے تین گھنٹا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا مگر نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کو انکم دینے والے ضلع ہنزہ کے عوام کو 24گھنٹے میں صرف دو سے تین گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے لیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سردی کا موسم ہو یا پھر گرمی، ہنزہ کے عوام ہر وقت بجلی کے لئے ترس رہے ہیں۔

علاقے کے عوام جناب وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے تعطل کے شکار منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے کام کیا جائے۔  گزشتہ کئی سالوں سے  مسگر پاور منصوبے کی تکمیل ہو یا حسن آباد ، مایون اور حالیہ مشینوں کی مرمت کا معاملہ، محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزراء ہنزہ کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے حکام نے وعدہ کیا تھا کہ اگست 2016میں مسگر پاور پراجیکٹ فیز ون سے بجلی کی فراہمی سوست کے عوام تک کردی جائیگی مگر اگست گزرنے کے بعد دسمبر کا مہینہ آگیا ہے، لیکن ہنزہ کے گاوں ڈورکھن اور سوست میں مذکورہ منصوبے کے کئی سالوں سے پڑے سامان تک کو اُٹھانے کی توفیق کسی کو نہیں ہورہی۔

میڈیا سروے کے مطابق مسگر سے قلندرچی تک بجلی کے کھمبے لگانے کے علاوہ بجلی گھر کا سامان پہچانے کے لئے محکمہ برقیات کے پاس راستہ تک موجود نہیں ہے، اور فی الوقت اس ضمن میں زبانی خرچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جو بھی وزراء یا اعلی حکام علاقے کا دورہ کرتے ہے انہیں محکمہ کے ذمہ داران پرانا کام دکھا کر چونا لگاتے ہیں، اور بریفنگ کی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ صاحب ہنزہ بھی گلگت بلتستان ہی کا ایک ضلع ہے یہاں کے عوام کے دکھ درد کا بھی نوٹس لیں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ عوام ہنزہ کن کن مشکلات کاسامنا کر رہے ہیں ۔ علاقے کے عوام نہ صرف بجلی بلکہ دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔

ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو جتانے کے لئے ایک نہیں بلکہ دو دفعہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کے لئے آپ نے علاقے کا دورہ کیا مگر ان میں سے ایک بھی  وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ آپ کے وعدے کے مطابق شناکی ہنزہ کے عوام تحصیل کے انتظار میں جبکہ بالائی ہنزہ کے عوام سب ڈویثرن کے انتظار میں ہیں۔ اپنی مشکلات کی وجہ سے شناکی اور بالائی ہنزہ کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثیرت سے ووٹ دیکر کامیاب کیا تھا۔

عوام ہنزہ نے جناب وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن سے میڈیا کی وساطت سے اپیل کی ہے کہ عوام ہنزہ کو نہ صر ف بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ بلکہ دیگر بنیادی مشکلات سے دو چار ہے علاقے کا دورہ کرکے عوام کے مسائل کو ازخود سنے تاکہ عوام ہنزہ کو آپ کی آمد سے تسلی مل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button