عوامی مسائل

عوام نے تعاون کیا تو دنیور کو پیرس بناوں گا، ڈاکٹر اقبال کا میونسپل کارپوریشن گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

گلگت،( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال دنیور میں میونسپل کارپوریشن گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیور میں تاجروں کی دیرینہ خواہش تھی کی دنیور میں بھی میونسپل کارپوریشن کچرہ کو دور کرنے کے لئے اپنا رول ادا کرے آج ان تاجروں کی خواہش پوری ہو گی ہے۔ اب دنیور کے بازاروں میں کچرہ نظر نہیں آئے گا۔ دنیور میں روز بروز آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیور کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دینے کے لئے کوشاں ہے۔ عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے انشا اللہ ہم بھی عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دنیور میں ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دنیور کے عوام کو صاف پانی کے فراہمی کے لئے پراجیکٹ منظوری کی ہے۔ انشا اللہ بہت جلد اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گا۔اور دنیور کے پر گھر میں صاف پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گا۔

2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش کہ دنیور کے عوام دیگر حصوں کی طرح ترقی کرے عوام نے اگر تعاون کیا تو دنیور کو پیرس بناوں گا۔ عوام بہکاوے میں نہ آئیں عوام اب باشعور ہو چکی ہے ۔ماضی میں سیاسی پارٹیوں نے دنیور کے عوام کو اندھیرے میں رکھا تھا با ہماری حکومت حلقہ 3کے عوام کو اُن کے بنیادی سہولیت اُن کے گھر کی دیلیز پر فراہم کر ئیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین دنیور نے صوبائی وزیر تعمیرات کی کاوشوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button