سیاست

پیپلز پارٹی کا پیغام قربانیوں کی وجہ سے کراچی سے خنجراب تک ہر گھر میں پہنچا ہوا ہے، طیفور شاہ

چلاس(مجیب الرحمان)پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈویژنل سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈویژنل سینئیر نائب صدر طیفور شاہ،ڈویژنل نائب صدر شاہ جہان،ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد ولی ایڈوکیٹ،نائب صدر دیامر محمد افضل،نائب صدر دیامر صابحق،راہنماء پی پی پی دیامر لطیف،راہنماء پی ایس ایف راہنماء دیامر نوید عالم راہنماء پی پی پی عبدالماحص و دیگر سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔تقریب میں راہنماؤں نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سینئیر نائب صدر طیفور شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے کراچی سے لیکر خنجراب تک قائدین کا پیغام انکی قربانیوں کی بدولت آج کارکنان گھر گھر تک پہنچا چکے ہیں۔اور پیپلز پارٹی ہی نے عوام کو انکے حقوق دئیے ہیں۔زبانی دعوے اور اعلانات کرنے والوں کو عوام ہمیشہ کی طرح مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر خدمت کا موقع دینگے۔پیپلز پارٹی ایک نہ ختم ہونے والی عوامی جماعت ہے۔شہید ذولفقار علی بھٹو نے آج سے پچاس سال قبل جس پارٹی کی داغ بیل ڈال دی تھی آج اللہ کے فضل سے تناور درخت بن چکا ہے۔اب جیالے بھی اسی طرح اس تناور درخت کی حفاظت کرینگے اور پارٹی کو مزید فعال بنانے میں مرکزی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔اور عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رہے گا۔ڈویژنل نائب صدر شاہ جہان نے خطاب میں کہا کہ قائدین کی عوام کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں گئی ہیں۔انہوں نے جمہوریت کے پودے کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔مخالفین کی خوش فہمیاں غلط ثابت ہو چکی ہیں۔آج ملک پاکستان کے چپے چپے میں پارٹی مکمل طور پر فعال اور منظم ہے۔جیالے اپنے قائدین کے وژن سے نظریاتی لگاؤ رکھتے ہوئے اس پر من و عن عمل پیرا ہیں اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔آئندہ بھی پی پی پی کے جیالے عوامی خدمت سے سرشار ہوتے رہیں گے۔صوبائی صدر کی قیادت میں جیالے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔تقریب کے آخر میں ملکی سالمیت خوشحالی اور عوامی سربلندی اور شہید جمہوریت پارٹی قائد ذولفقار علی بھٹو شہید کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button