انگریزی اخبار میں چھپنے والی کہانی سے گلگت بلتستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے، تحیقات کیجائے، بدر الدین بدر

غذر(فیروز خان) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے جنرل سیکریٹری بدرالدین بدر نے ڈیلی ٹائیمز میں گلگت بلتستان کے اسمبلی ممبران کے حوالے سے چھپنے والے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار اور رپورٹر کی معافی سے کام نہیں چلے گا ۔کہانی سے گلگت بلتستان کے عوام کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے کوئی کمیٹی تشکیل دی جائے اور معاملے کی تحقیقات کروائی جائے اور اصل حقائق عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات کے بعد اس طرح کی کوئی حقیقت سامنے آجاتی ہے ایسے مکروہ دھندے میں ملوث ممبران اسمبلی کی بنیادی رکنیت معطل کی جائے اور ان کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اخبار کی جانب سے معافی مانگنے کا بیان عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے ۔اخبار میں چھپنے والے بیان سے پورے گلگت بلتستان کے عوام بدنام ہوئے ہیں ۔اگر اسمبلی ممبران بے گناہ اور وہ بیان بے بنیاد ہے تو اس اخبار اور رپورٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments