عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر دیامر نے متاثرین کی املاک و اراضی کے معاوضوں کی شفاف ادائیگی ممکن بنایا، سروے رپورٹ

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک دیامر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے اقدامات کی بدولت ڈیم متاثرین کی املاک و اراضی کے معاوضوں کی شفاف ادائیگی ممکن ہوئی۔سائیلین کے مسائل سن کر انکو فوری حل کرنا انکا شیوہ ہے۔علاقے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے ایک اخباری سروے کے دوران کیا۔ان حلقوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ڈپٹی کمشنر سے سائیلین کی ملاقات بہت مشکل مرحلہ ہوتا تھا مگر موجودہ ڈپٹی کمشنر نے اس مرحلے کو سہل بنا دیا ہے۔دفاتر میں چھاپے مار کر کام چور ملازمین کا قبلہ درست کروادیا ہے۔اب سائیلین در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچ گئے ہیں۔بہترین اقدامات کی وجہ سے دیگر اداروں کی کارکردگی بھی بہترہوتی جا رہی ہے۔امید ہے وہ مختصر عرصے میں دیامر کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائینگے۔اور عوام کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button