عوامی مسائل

عوام کی صحت کے پیش نظر پانی کے چشموں کا سروے کیا جائے، گورنر میر غضنفر علیخان کی ہدایت

گلگت (پ ر) گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات سجاد حیدر اور دیگر افیسران نے بریفنگ دی جس میں محکمے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

گور نرمیر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عملی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔گلگت بلتستان میں بہت بڑے رقبے پر جنگل پھیلا ہوا تھا درختوں کو کاٹنے کی وجہ سے جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لہذا جنگل کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور کٹی ہوئی لکٹری کو ترسیل کرنے کے لیئے واضح پالیسی بنایا جائے اور محکمہ جنگلی حیات غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کریں۔ گلگت بلتستان میں چکور اور رام چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بیشتر عوام چشموں کے پانی استعمال کررہے ہیں ان چشموں کے پانی کا مکمل سرو ے کریں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام مضر صحت پانی پینے سے محفوظ رہ سکیں۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکریٹری سجاد حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنی پوری استطاعت کے ساتھ اقدامات اٹھا رہاہے ۔جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی شکار پر پا بندی عائد کر دی گئی کمیونٹیز میں شعور و آ گاہی آنے کی وجہ سے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button