صحت

آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے زیر اہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں بیماریوں کے بارے میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے زیرنگرانی کام کرنے والے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرتھیننگ(سی اے ایچ ایس ایس )پراجیکٹ کے زیرتعاون کھوت میں نمونے،ریچ میں معدے کی بیماریان ،بانگ میں زہنی امراض سے بچاؤ،لون میں تمباکونوشی وغیرہ اوربونی میں غیرمیعاری چیپس کے فروخت عام کے حوالے سے سمینارمنعقدہوئی جس میں میڈیکل افیسرڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرشبیراحمد،میڈیکل افیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹرنسیم احمدخان، سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرتھینگ(سی اے ایچ ایس ایس )پراجیکٹ کے سوشل آرگنائزسجاد زرین،سائیکالوجسٹ شازیہ اور ثریا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشہور مقولہ ‘جان ہے تو جہاں ہے’کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اچھی صحت سے ہی تعلیم اور دیگر معاملات زندگی کو چلایا جا سکتا ہے اور دنیامیں وہی قوم ترقی کے زینے پر چڑھتی ہے جوصحت مند ہو اور صحت سے متعلق امور کو سب پر فوقیت دیتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تقریبا 70فیصد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے جہاں صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے سبب پائی جاتی ہیں علاوہ ازیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کی بھی اکثریت ہے جنہیں علاج تک کی سہولت میسر نہیں اور آئے روز وہ جان لیوا اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندگی موت کی کشمکش میں رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ایسی صورت حال میں معیشت کا معاملہ ہو یا صحت و تعلیم کا عوام کسی مسیحا کے انتظار میں رہتی ہے اور سی اے ایچ ایس ایس نے ہیلتھ کئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرکے یہاں پر ہیلتھ سیکٹر پر جمود کو ختم کردیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈپریشن دورجدید کاعام ذہنی اوراعصابی مرض ہے جس سے تقریباتمام افراد متاثرہوتے ہیں اور اس مرض کاشکارزیادہ ترترقی یافتہ مغربی ممالک کے افراد ہیں جونااُمیدی ،پریشانی اوربے چینی جیسی علامات کے حامل اس مرض کاشکارہیں ۔

ماہرینِ دماغی صحت کا کہنا تھاکہ ڈپریشن کی ایک عام وجہ زندگی کی مشکلات اور حالات و واقعات ہیں، لیکن یہ موروثی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ معدہ ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جس کی خرابی سے پورے جسم کے اعضاء متاثر ہوتے ہیں اور چونکہ معدہ ہی ہضم شدہ خوراک کے ذریعے ہمارے جسم کو قوت اور توانائی فراہم کرتا ہے لہذا اگر معدہ ہی خراب ہو جائے تو پھر جسم کو قوت اور توانائی کس طرح ملے گی موجودہ دور میں جہاں زندگی میں بہت ساری آسانیاں پیدا ہو گئے ہیں، وہاں ان سہولیات کی وجہ سے انسان کی صحت پر اس کے برے اثرات بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال اور ورزش کا فقدان ، آج کے دور کے انسان کی صحت کو بری طرح تباہ کر ر ہے ہیں اور خاص طور پر نظام انہظام پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معدہ میں جلن ، گیس، تیزابیت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اگر مناسب غذا نہ کھائی جائے تو معدہ متاثر ہوتا ہے اور پھر کھانے کے بعد بوجھل پن کا شکار ر ہونا، گیس اور سینے میں جلن ہو نا عام سی بات ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح تمباکو نوشی اور سست طرز زندگی بھی بڑے عناصر میں سے ایک ہیں مگر بہت کم افراد ان چندغیرمعمولی وجوہات سے واقف ہوتے ہیں جو آپ کے دل کے لیے خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔

ا س موقع پراسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی بونی علی محمدسیکرٹری ہیلتھ کمیٹی بونی سردارولی خان،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ریچ کونسلربلبل ظاہرشاہ،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی بانگ ذاہداللہ خان،سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی لون عجب خان اوردیگرمقریرین آغاخان ہیلتھ سروس چترال اورسی اے ایچ ایس ایس کے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے پسماندہ علاقوں صحت کے حوالے آگاہی دینے اہم کردارادا کررہے ہیں جہاں حکومت کی رسائی نہیں ہے وہاں پہنچ کربنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی ایم سی بونی ،آرایچ سی گرام اورآرایچ سی مستوج صحت کے حوالے سے جدیدآلات مہیا کئے جس سے مریضوں کوتسلی بخش ٹسٹ وغیرہ ہورہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button