تعلیم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی حنین بنت عبدالقیوم نے انٹرنیشنل مقابلہ قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کی

گلگت(خصوصی نیوز رپورٹ)گلگت بلتستان کے علاقے گلاپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقیوم دیداریؔ کی صاحبزادی حنین نے پاکستان کی نمائند گی کرتے ہوئے انٹرنیشنل مقابلہ قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ شیخ فاطمہ بنت انٹرنیشنل ہولی قرآن کمپیٹیشن کے زیر اہتمام دبئی میں یہ مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں دنیا کے کئی ممالک کی نمائندہ قاریات و حافظات نے حصہ لیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حنین نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں کا کیش ایوارڈ جیت لیا۔پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان کا نام بھی روشن کردیا۔

یاد رہے ڈاکٹر عبدالقیوم دیداری ؔ کا تعلق ضلع غذر گلاپور سے ہے ۔ انہوں نے جامعہ ازھر مصر سے پی ایچ ڈی کی ہے اور ام القراء یونیورسٹی مکہ میں پروفیسر رہے ہیں ۔اس وقت دارالتحقیق حرم میں علمی مخطوطات پر کام کررہے ہیں۔کئی علمی تصانیف ان کی یادگار ہیں۔ ان کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو دیکھ کر امام حرمین عبدالرحمان السدیس نے انہیں مزید تحقیقاتی کاموں کے لیے توسیع ملازمت دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button