تعلیم

سکردو اور گانچھے میں قراقرم یونیورسٹی بورڈ میں بی اے /بی ایس سی کے امتحانی فارمز ختم ہوگئے

اسلام آباد( فدا حسین) سکردو اور گانچھے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے امتحانی بورڈ میں بی اے /بی ایس سی کا امتحان دینے والے سینکڑوں طلب علم ضمنی امتحان کے لئے داخلہ فارم ختم ہونے سے طلبا زہنی ازیت میں مبتلاء ہو گئے ۔

متاثرہ طلبہ نے مقامی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو انہیں وقت پر مارک شیٹ نہیں ملا۔ اب یونیورسٹی کے گزیٹ سے کاپی نکلوا کر فارم جمع کرانے پہنچے تو سونے پہ سہاگہ قراقرم کوپریٹو بنک کے اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ فارم ختم ہو چکے ہیں ۔یہی حال سکردو اور گانچھے کے ضلع ہیڈکوراٹر خپلو دونوں کا ہے۔

انہوں کہا اب یونیورسٹی انظامیہ نے سات دسمبر فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ متعین کر رکھا ہے۔ اس لئے ان کا کہنا تھا کہ”اب ہمیں نہیں لگتا کہ ہم فارم جمع کرکے امتحان شامل ہو سکیں گے اس لئے ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ہمارا سال ضائع ہونے سے بچ سکے "۔

انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہم ثنائی سے بھی اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔ قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی سکردو کیمپس کے اہلکاروں کے مطابق 7دسمبر لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button