عوامی مسائل

کھرمنگ میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کا افتتاح ہوگیا

طولتی کھرمنگ( )گلگت بلتستان کے اکاؤنٹنٹ جنرل گل بیگ جو ان دنوں بلتستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں نے آج مہدی آباد کھرمنگ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے میں انہوں نے بلتستان کے دو نئے اضلاع شگر اور کھرمنگ میں ضلعی اکاؤنٹس آفس کا اجرا کیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز شگر اور آج کھرمنگ ضلع میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین کے ہمراہ فیتہ کاٹ دفتر کا افتتاح کیا اور دفتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی کھرمنگ مجید خان اور کھر منگ کے ضلعی آفیسران اور بڑی تعداد میں کھرمنگ کے معززین اور علمائے کرام نے شرکت کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکاؤنٹینٹ جنرل گل بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس آج سے باقائدہ کام شروع کرے گا اور علاقے میں قائم سرکاری دفاتر کے مسائل میں کمی واقع ہوگی اور لوگوں کو آسانیاں پید ا ہونگی ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکمہ جات سے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفتر سے تعاون کریں اور تمام سرکاری امور کی بجاآوری میں بہتر نطم و ضبط سے کام کریں۔ انہوں نے تمام محکمہ جات سے کہا کہ وہ اپنے تمام پینشن کیسز کو تیار کر کے جلد از جلد ارسال کریں تاکہ پنشن جانے والے ملازمین کو مثکلات درپیش نہ ہوں اور ان کو جلد پنشن ملے۔ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ میں قائم نیشنل بنک سے سرکاری اداروں کو چیک کے زرئیعے رقوم کی فراہمی کے لیے وہ جلد نیشنل بنک کے زمہ داروں سے میٹنگ کریں گے اور شگر و کھرمنگ کے نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر کے چیکوں کو انہی بنکوں سے رقومات مل سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button