عوامی مسائل

1860 مستحقین کے لئے 93 لاکھ گزارہ الاونس کی پہلی قسط ضلع دیامر کے لوکل چیرمینوں کے حوالے

چلاس(بیورورپورٹ)چیرمین زکواۃ کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ نے ضلع بھر کے 1860مستحقین زکواۃ کو گزارالاوئنس کی مد میں 93لاکھ روپے کی پہلی قسط ضلع دیامر کے تینوں تحصیلوں اور مختلف علاقوں چلاس،داریل، تانگیر،تھک،نیاٹ،تھور،کھنر،گوہرآباد،ڈوڈیشال،کھنبری اور بابوسرکے 81مقامی زکواۃ کمیٹیوں کے لوکل چیرمینوں کے حوالے کر دیا ،جبکہ ہیلتھ کیئرکی مد میں ملنے والی 6لاکھ 73ہزار 6سو پچانوے روپے کی پہلی قسط کی رقم ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس ،سول ہسپتال داریل اور سول ہسپتال تانگیر کے متعلقہ زمہ داروں کے حوالے کیا گیا ۔ہیلتھ کیئر کی مد میں ملنے والی رقم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے5 لاکھ 11ہزار6سو پچانوے روپے کا چیک چیرمین زکواۃ کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ نے اپنے متعلقہ سٹاف کی موجودگی میں ہسپتال کا دورہ کرکے چلاس ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالااحد اورسوشل ویلفئیر آفیسر سیاریوج بہارشاہ کے حوالے کر دیا ،داریل اور تانگیر کے سول ہسپتالوں کو اکیاسی ،اکیاسی ہزار روپے کا چیک دے دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین زکواۃ اینڈ عشر کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ نے کہا کہ مدارس اور تعلیم کی مد میں ملنے والی زکواۃ کی رقم غریب اور مستحق طلبہ کی لسٹ مرتب کرنے کے بعد 15دن کے اندر اندر تقسیم کر دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گزاراالاونس کی مد میں فی کس صرف تین ہزار روپے کا چیک دیا جارہا تھا ،اس بارزکواۃ کی رقم کو منصفانہ اور شفاف انداز میں تقسیم کرکے فی کس 5ہزار روپے دیئے جاررہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیموں ،غریبوں اور مسکینوں کے حق میں کسی قسم کی کرپشن،سیاسی مداخلت اور اقرباپروری برداشت نہیں کریں گے،زکواۃ کی رقم پر صرف غریبوں کا حق ہے اور یہ رقم صرف غریبوں کو ہی ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں زکواۃ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا گیا ہے،انشاء اللہ کوئی بھی غریب زکواۃ کمیٹی دیامر کے دروازے سے خالی ہاتھ نہیں جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پہلی قسط میں مجموعی طور پر ایک کروڈ سے زائد کی رقم غریبوں میں تقسیم کرچکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button