گیچی اور تھور سے اقدام قتل کے چار اشتہاری ملزمان گرفتار

چلاس(بیورورپورٹ)تحصیل چلاس کے نواحی وادی گیچی اور تھور سے اقدام قتل میں ملوث 4اشتہاری ملزمان کو دیامر پولیس نے دھر لیا۔سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور ،ایڈیشنل ایس ایچ او محبوب ریاض اور حوالدار غفار نے رات کو گیچی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر سٹی تھانہ کو مطلوب اشتہاری ملزمان آشو خان اور سید جان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان مقدمہ نمبر7/16بجرائم 302دیامر پولیس کو مطلوب تھے اور گزشتہ سال سے روپوش تھے۔ادھرتھور تھانہ کے ایس ایچ او فقیر محمد اور اس کی ٹیم نے قتل کے مختلف وارداتوں میں ملوث دو مفرور ملزمان کو تھور کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ہونے والوں میں ملزم ریاض اور ملزم کھتورو ساکن تھور شامل ہیں ،جن کے خلاف تھور تھانہ میں مقدمہ درج ہے ۔ضلع دیامر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف ڈی آئی جی دیامر شعیب خرم نے گرفتاریوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔ڈی آئی جی کا کہنہ ہے کہ دیامر میں قانون شکن عناصرکا گھیرا تنگ کر دیا ہے ،جلد تمام اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹھرے میں لا کھڑا کیا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments