اہم ترینجرائم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان کراچی میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا

کراچی: گوجال سب ڈویژن ہنزہ کی وادی چپورسان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ نوجوان طالب علم کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے مبینہ طور پر "لاپتہ” ہوگیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ساجد علی ولد محمد بشیر علی، سکنہ گاوں شتمرگ ، وادی چپورسن، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ 20 نومبر سے ساجد کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات نہیں ہیں اور اس سے رابطہ بھی نہیں ہورہا ہے۔

اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ساجد کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی بھی اپ ڈیٹ درج ذیل فون نمبرز پر شیئر کریں: 03138067132، 03431249533۔

لواحقین نے گلگت بلتستان  کے چیف سیکریٹری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سندھ اور کراچی پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے مبینہ گمشدگی کی تحقیقات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button