عوامی مسائل

سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے, ایم پی اے عبدالستار کی کوہستان انتظامیہ کو ہدایت

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان میں ایم پی اے عبدالستار نے سودی کاروبارکے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہاہے کہ سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ۔ جامعہ مسجد کمیلہ کے خطیب مولانا عطاء الرحمن نے بھی لوگوں سے کہا ہے مقامی سطح پر سودی کاروبار کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور اُن کے خلاف تحریری طورپر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

گزشتہ روز آباسین ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالستار خان کا کہنا تھا کہ سود کی لعنت کے خلاف ہر سطح پر لڑونگاسودی کاروبارکرنے والے جلد قانون کے گرفت میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے قانون پاس کیا ہے جس پر عملدرآمد کرانا انتظامیہ کا کام ہے ۔ انتظامیہ کو اس حوالے سمینارز مقرر کرنے اس مرض کا تدارک کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کی طرح سود وائرس بھی موذی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے ۔مقامی سطح پر سودی کاروبار کو جرم کے طورپر لیا جائیگا اور اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے ایم ڈی گل محمد کو بتایاکہ موجودہ دور میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔اس ضمن میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے علم سے روشناس کرانا خوش آئند بات ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button