عوامی مسائل

اشکومن میں جاری بجلی اور غلے کے بحران کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے، مشاورتی اجلاس طلب

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن پاور ہاؤس کی ناگفتہ بہہ حالت اور غلے کی عدم دستیابی کے خلاف عوام اشکومن کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ،مشاورت کے لئے 2اگست کو اجلاس بلایا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے اشکومن پاور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوچکاہے،لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ پاور ہاؤس کی مشینری بھی آئے روز جواب دے جاتی ہے جس سے نظام زندگی معطل ہوچکا ہے۔دوسری جانب علاقے میں گندم کی قحط پیدا ہوچکی ہے عوام گندم کے دانے دانے کو ترسنے لگے ہیں ،جون کا آدھا کوٹہ غائب ہے اور جولائی کا کوٹہ ابھی تک عوام کو نہیں دیا گیا جس باعث حالات دگرگوں ہوچکے ہیں۔

اس سلسلے میں علاقے کے سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس پر مشاورت کے لئے نمبرداران اور معززین کا اہم اجلاس مورخہ 2اگست2017کو طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس میں احتجاجی جلسے کے لئے عوامی رابطہ مہم اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button