عوامی مسائل

محکمہ لوکل گورنمنٹ میں موٹر سائیکلز اور دیگر اشیا خریدنے کے دو ماہ بعد ٹینڈر جاری کرنے کا انکشاف

غذر(فیروز خان سے)محکمہ لوکل گورنمنٹ کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر آگئی۔ادارے کے لئے موٹر سائیکل دو ماہ پہلے محکمے کے اہلکاروں نے خرید لئے جبکہ ان کے ٹینڈر کے لئے دوماہ بعد نوٹس نکال دئے گئے۔ٹھیکیداروں کی مداخلت پر ٹینڈر کو کنسل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چنگچی رکشہ ،تین موٹر سائیکلوں فرنیچر کی خریداری کے لئے ٹھیکیداروں سے کوٹیشن مانگے گئے تھے لیکن مقررہ تاریخ کو ٹھیکیدار لوکل گورنمنٹ کے آفس گئے تو پتا چلا کہ نوٹس کے مطابق فراہم کئے جانے والے موٹر سائیکل ادارے کے ملازم ٹھیکیداروں کے ذریعے سے دو ماہ قبل منگوائے گئے ہیں۔جس پر ٹھیکیدار برہم ہو گئے اور میڈیا سے رابطہ کیا۔

میڈیا کے نمائندوں نے جب ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ سے اس حوالے سے استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جس فرنیچر کی کوٹیشن مانگی گئی تھی اس کی رقم reappropriate کرکے عارضی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں جبکہ موٹر سئیکل باہمی ملی بھگت سے کئی ماہ پہلے خریدے جا چکے ہیں۔

محکمے کے اس کرپشن پر ٹھیکیدراون نے ٹینڈر کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ نے معا ملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرے گی۔یہ منظر عام پر آنے والا پہلا واقعہ ہے جس میں کئی ماہ پہلے خریداری کی جاتی ہے اورٹینڈر کے لئے بعد میں ٹونٹس پیپرا کے ویب سائیٹ پر دیا گیا تھا تاکہ ملی بھگت سے کی جانے والی کرپشن کو قانونی شکل دی جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button