خبریں

کھرمنگ: دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو سہولیات کا فقدان ہے۔ صدر پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ

کھرمنگ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ کے صدر سید مہدی شاہ زیدی نے کہا ہے حکومت نوزائیدہ ضلع کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ محکمے تو آگئے لیکن دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین
کو سہولیات کا فقدان ہے۔ محکمہ برقیات کے ملازمین کو گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فرائض کی انجام دہی میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں اور آفیسرز این سی پی گاڑیاں کرایے پر لینے پر مجبور ہیں۔ کھرمنگ میں اس وقت 12کے قریب بجلی گھر ہیں اور سکردو کو بھی بجلی دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بڑے پروجیکٹ کے ساتھ ایک ویگو گاڑی بھی منظور ہوتی ہے لیکن کھرمنگ کے لئے ایک بھی نہیں دینا ظلم ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی ای ایک پرانے ماڈل کی گاڑی استعمال کر رہا ہے۔ گاڑی خراب اور پرانی ہونے کی وجہ سے نالہ جات نہیں جا پاتی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نالہ جات کے دورے کے موقع پر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جانے پر مجبور ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ کے محکمہ جات کو جلددیگر اضلاع کی طرح جلد گاڑیاں فراہم کی جائے تاکہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button