کھیل

داماس، جشن آزادی گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ آج، شیرقلعہ سپورٹس کلب اور چٹورکھنڈ کی ٹیمیں مد مقابل

 گاہکوچ (نمائندہ خصوصی) داماس فٹ بال سٹیدیم میں جاری جشن آزادی گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں شیرقلعہ سپورٹس کلب اور چٹورکھنڈ کی ٹیموں نے مد مقابل ٹیموں کو شکشت دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا. دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان آخری معرکہ آج اتوار کو ہوگا. صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ہونگے. دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا. شیرقلعہ اور چٹورکھنڈ کی مضبوط ٹیموں کے درمیان فائنل میں انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے.

سیمی فائنل مقابلے میں شیرقلعہ کی ٹیم نے جی سی سی گاہکوچ کو پنلٹی ککس میں جبکہ چٹورکھنڈ نے گلاپور کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا. سیمی فائنل کے دونوں میچز انتہائی دلچسپ رہے. تماشائیوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کے گراؤنڈ میں موجود تھے. ان میچز کا اہتمام داماس سپورٹس کمیٹی نے کیا ہے. ہر بار کی طرح اس بار بھی انتظامات شاندار رہے. اب تک کسی قسم کی بد مذگی دیکھنے کو نہیں ملی. فائنل مقابلے کے لیے بھی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے. سیکورٹی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے پولیس جواں بھی الرٹ کھڑے ہونگے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button