صحت

پاک فوج کے زیرِ اہتمام پھنڈر کے دور افتادہ مقام ٹیرو میں دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

 گلگت (پ ر) گلگت  بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان جیسے ماہر ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل  کیمپ ضلع غذر کے دور افتادہ مقام ٹیرو (پھنڈر وادی) میں 10 – 09دسمبر 2016 کومنعقد کیا گیا۔ جس میں میڈیکل آفیسرز، چائیلڈسپیشلسٹ، ماہر امراض چشم،    ما ہرامراض دانت،ماہر امراض ناک کان گلہ، ریڈیالوجسٹ، ماہر امراض زچگی اور لیڈی میڈیکل آفسیر کی سہولیات مہیا کی گئیں ہے۔ اسکے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ  میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیااس موقع پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت طبی کٹ بھی مہیا کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button