سیاست

وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن حکومت حاصل کرنے کے بعد سرمایہ کاری میں مصرو ف ہو چکے ہیں، امجد ایڈووکیٹ

گلگت( پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے میڈیا سیل سے جاری اخبار ی بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحما ن گلگت بلتستان میں حکومت حاصل کرنے کے بعد حکمرانی کے بجائے سرمایہ کاری میں مصرو ف ہو چکے ہیں۔ موصوف غریب عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکو متی بجٹ کو استعمال کر نے کی بجائے ٹھیکہ داروں کے لئے منافع بخش منصوبے لا رہے ہیں اور مخصوص طبقے کو نوازا جا رہا ہے۔ ٹائرز کی سپلائی ہو یا ٹاسفارمرزکی، گندم کی ٹراسپورٹیشن ہو یا کوئی اور منافع بخش ٹھیکہ حافظ حفیظ الرحما ن کے کاروبائی پارٹنرز یا اس کے قریبی رشتہ داروں کو نوازنا حفیظی قانون قرار پایا ہے۔ موصوف نے بجلی میڑرز کی سکیم منظور ہی اسی لئے کرائی ہے کہ بجلی کے میٹرز کا ٹھیکہ اپنے قریبی ٹھیکہ داروں کو نوازا جاسکے۔ وزیراعلیٰ کے روئے کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری افسروں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو ٹھیکہ دار بنا کر قومی سرمایے کو لوٹنا شروع کیا۔ سیکریٹری واٹر اینڈ پاور نے اپنے بھائی کو ٹھیکہ دار بنوایا ہے اور وزیر اعلیٰ کی دیکھا دیکھی سرمایہ کاری شروع کی ہے۔ سرکاری افسران اور حکومتی اراکین کے رشتہ داروں کے علاوہ تمام پیشہ ور ٹھیکہ دار تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ آفیسر یا وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ہونا لازمی ہے۔ سرکاری آفیسران آدھے ٹھیکے وزیر اعلیٰ کی سفارش پر دیتے ہیں اور بقیہ ٹھیکے اپنے رشتہ داروں میں نوازتے ہیں۔ پیپرا کا قانوں اپنی مرضی سے موڑا جاتا ہے ۔ شرائط ٹھیکہ دار بناتے ہیں اور متعلقہ ادارے ٹھیکے کے شرائط ٹھیکہ دار کے ایماء پر بنا کر قومی سرمائے کی بندر بانٹ کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button