سیاست

عمران ندیم شگری پیپلز پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کمیٹی کے رکن بن گئے

شگر(نامہ نگار)کن قانون ساز اسمبلی اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر عمران ندیم پاکستان پیپلز پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کمیٹی کے رکن بن گئے ۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی خارجہ تعلقات کمیٹی تشکیل دیدی جس کمیٹی کی چیرپرسن سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو مقرر کردیا ہے جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ،فوزیہ حبیب، مطلوب انقلابی، پلوشہ خان جبکہ گلگت بلتستان کی نمائندگی رکن قانون ساز اسمبلی اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر عمران ندیم کو دیدی گئی ہے ۔۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریڑی جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں گلگت بلتستان سے سینئر سیاستدان عمران ندیم کو کمیٹی کا ممبر بنادیا گیا ہے ۔ شیری رحمان نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کیلئے سب سے مضبوط اور واضح خارجہ پالیسی ۔ شہید ذوالفقار بھٹو سے لیکر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک اور صدر زرداری سے لیکر آج چیئرمین بلاول بھٹو کہ دور میں پیپلزپارٹی نے خارجہ پالیسی پر واضح ایجنڈا مرتب کیے ہیں، ہم نے پاکستان اور پاکستان کے سب سے بہتر مفادات کی پالیسیز دی ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ جمہوری توانائی سے لے کر میزائیل ٹیکنالوجی کی صلاحیت تک اور گوادر پورٹ چائنہ کے حوالے کرنے جیسے اہم ترین فیصلے پی پی پی قیادت نے کیے ہیں۔ پی پی پی نے پاکستان کی سرحدوں اور پاکستان کے حاکمیت کی حفاظت کے لئے بنیادی اور تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ خارجہ تعلقات کمیٹی پارٹی کی ایک اہم کمیٹی ہوگی۔کمیٹی موجودہ اور آئندہ آنے والے چیلنجز کو نمٹنے اورقومی ردعمل کے حوالے سے قیادت اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ندیم نے بتایا کہ پارٹی نے جو زمہ داروی دیدی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی بھر بپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی پہلے سے بننا چائیے تھا تاہم پارٹی قیادت نے اس وقت کے حالات کو مد نظر رکھ کر یہ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دنیا بھر میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے سے سیاسی استحکام میں کامیابی حاصل کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button