متفرق

معروف پولو کھلاڑی بلبل جان کے بارے میں لکھے گئے مضمون پر مصنف کو قومی سطح کا ایوارڈ مل گیا

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے معروف پولو کھلاڑی بلبل جان کے انٹرویو پر مشتمل مضمون کو آگاہی ایوارڈز میں بہترین مضمون کا ایوارڈ مل گیا۔ مضمون ظہیر الدین بابر نے 8 جنوری 2015 کو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے لئے لکھا تھا۔ اس مضمون میں بلبل جان، جو گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں، نے شہر کی مذہبی اور سیاسی حالات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی تھی۔

مضمون میں ظہیر الدین بابر رقمطراز ہیں: "بُلبُل جان کے بقول جب پولو کا میچ ہوتا ہے تو لوگ ’اتنے محو ہو جاتے ہیں کہ سب کچھ  بھول جاتے ہیں۔ شیعہ، سنی تو دور کی بات ہے۔”

مضمون کے مصنف ظہیر بابر نے ایوارڈ ملنے کا اعلان اپنے فیس بک پیج پربھی کیا ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button