متفرق

طیارہ حادثےمیں جان بحق ہونے والے نثار الدین کو آبائی گاوں اوشکھنداس گلگت میں سپرد خاک کر دیا گیا

گلگت(فرمان کریم بیگ) چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے661میں جان بحق ہونے والے نثار الدین کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاوں اوشکھنداس گلگت میں ادا کر دی گئی۔

پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے 661کے بدقسمت طیارے میں اوشکھنداس گلگت سے تعلق رکھنے والے نجی بنک کے ملازم نثار الدین بھی سوار تھے۔ بدھ کے روز نثار الدین کی لاش کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شناخت کر لیا گیا۔ میت کو بذریعہ شاہراہ قراقرم گلگت پہنچایا گیا ۔ جمعرات کے روز مرحوم کو اُن کے آبادئی گاوں اوشکھنداس گلگت میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ معروف مذہبی اسکالر الواعظ فدا علی ایثار نے پڑھائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button