صحت

اشکومن میں موسمی بیماریوں کی بھرمار، نو ماہ کی بچی نمونیا کی وجہ سے جان بحق ہوگئی

غذر(فیروز خان سے )غذر کے تحصیل اشکومن میں موسمی بیماری نمونیا نے پورے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، محکمہ صحت اور محکمہ پی پی ایچ آئی کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اشکومن پراپر کی نو ماہ کی بچی نمونیا کی وجہ سے جان سے چلی گئی،درجنوں بچیاں اس مرض میں مبتلاہیں اورصحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے سے بے مو ت مرر ہے ہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے اداروں کی طرف سے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نے کیے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد بنیادی صحت کے سہولیات فراہم کیے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button