متفرق

گلگت میں سیرت رسول اکرم کانفرنس منعقد، چاروں مسالک سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے مقالے پیش کئے

گلگت (پ ر) شیعہ اثنا ء عشری انٹلیکچولز فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ’’ سیر ت رسول اکرم ؐ ‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ادبی ، سماجی ، سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی فدامحمدناشاد، اسپیکر قانون سازاسمبلی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کی مذہبی، تعلیمی، علمی اور تحقیقی محافل کے انعقاد وقت کی اہم ضرورت اور گلگت بلتستان کی قسمت بدلنے میں یقیناًتحقیق و تخلیق کا عمل دخل ہے۔ جب کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ممبرحاجی رضوان علی نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس میں چاروں مسالک سے تعلق رکھنے والے مقالہ نگار نے شرکائے کانفرنس سے خوب دادِ تحسین لیا۔

ڈاکٹر عزیز علی دینار نے مسلمانوں کی شاندار ماضی کاذکرکرتے ہوئے موجودہ حالات میں دوبارہ تحقیق وتخلیق کی جانب متوجہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب کہ ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر نے مسلمانوں کی تعلیم وتربیت کے بنیادی نقائص کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے تزکیہ نفس کی طرف متوجہ کیا۔

کانفرنس سے ڈاکٹر سیدہ فضہ مسلم نے خواتین کی بنیادی زمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سیرت رسول اکرم ﷺ پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ امیر جان حقانی نے سیر ت رسول اکرم ؐ کے معاشی پہلوکی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی معاشی زبوں حالی کو دورکرنے کی طرف متوجہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مشتاق حسین انصاری نے چاروں مکاتب فکرکے اسکالرز کی کاوشوں کو سراہا اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کی اتحاد واتفاق پر زور دیا کہ وہ آپس کی نفرتوں کو ختم کرکے علمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے حصہ کا حق ادا کریں۔

آخرمیں اسپیکرنے تمام مقالہ نگاروں میں اسناد تقسیم کیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button