چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سمسلم لیگ ن دیامر کے رہنماء حاجی نجم خان نے کہا ہے کہ تھک نیاٹ کے عوام ایک صفحے پر ہیں ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے اخری حد تک جائیں ینگے انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تھک نیاٹ کے عوامی حقوق کو نظر انداز نہ کریں ہم پاکستان کے وفادار اور محب وطن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ریلیوں سے متاثر ہوکر کسی دوسرے کے حقوق پر نقصان ہونے والے اقدامات نہ کرے مٹھی بھر تحصیل چلاس کے لوگ جو کل آبادی کا پچیس فیصد سے بھی کم ہیں جو رشوت کے بل بوتے پر ناجائز کام کو جائز بنانے میں مشہور ہیں کے باتوں پر کان نہ دھریں۔