جرائم

داریل میں اشتہاری مجرم نےگرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس وین پر فائرنگ کردی

چلاس(کرائم رپورٹ)داریل میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ ،اشتہاری مجرم کا پولیس ٹیم پر فائرنگ پولیس وین کو کئی گولیاں لگیں۔مجرم فائرنگ کرتے ہوئے قریبی پہاڑوں میں روپوش ہو گیا۔اشتہاری مجرم شفا ولد بخمل کی پھوگچ کے قریب آبادی میں موجودگی کی اطلاع پر ایس ڈی پی او محمد عرفان کی قیادت میں قائمقام ایس ایچ او داریل سید قدیر علی شاہ اور پولیس ٹیم نے اچانک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔مگر مکار اشتہاری نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائر نگ کر دی۔جس پر پولیس نے بھی جوابی کاروائی کی اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی مگر مجرم اشتہاری قریبی پہاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مورچہ زن ہوا۔اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے لگا ۔اور پولیس وین پر گولیاں برسائی مگر خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ البتہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس نے مجرم کی گرفتاری کے لئے پہاڑوں پر چڑھنے کی کوشش کی مگر اشتہاری بھاگنے میں کامیاب ہوا۔مجرم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button