متفرق

سویڈن کے سفیر کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی

گلگت ( پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سویڈن کے سفیر برائے پاکستان مِس انگریڈ جوہنسن نے گورنر ہاوس گلگت میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے سفیر کی گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا۔سویڈن کی سفیر برائے پاکستان مِس اِنگریڈ جوہنسن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروض کے لیئے حکومتِ سویڈن ہر ممکن اقدامات کریگی اور ایسا حکمت عملی بنائے گی جس کے زریعے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو سویڈن میں تعلیم حاصل کرنے کے لیئے سکالرشپس مہیا کرینگے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان پا کستا ن کا ایک اہم خطہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کا وہ مرکز ہیں جہاں سالانہ لاکھوں سیاح اس اہم خطے کی طرف رخ کرتے ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر مس انگریڈ جوہنسن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیئے سویڈن کی حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی تاکہ مختلف ممالک سے گلگت بلتستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سویڈن کی سفیر سے کہا کہ بالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لیئے سویڈن کے یونیورسٹیز میں سکالرشپ مہیا کیا جائے تاکہ یہاں کے طلباء و طالبات سویڈن میں اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہوسکیں ۔مس انگریڈ جوہنسن نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سویڈن کے مابین ماضی میں ایسا کوئی پروگرام متعارف نہیں کیا گیا ہے تاہم میں حکومت سویڈن کے تعلیم کے اداروں اور دیگر اداروں سے بات کرکے حکومت پاکستان اور حکومت سویڈن کے حکومتوں کے مابین پروگرامز متعارف کراونگی جس کے زریعے گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا ء و طالبات کو مختلف یونیورسٹیز کے زریعے سکالرشپس فراہم کی جائینگی ۔سویڈن کے سفیر نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عملہ کو کیپیسٹی بیلڈنگ کے حوالے سے سویڈن کا دورہ کرایا جائیگا تاکہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سرگرمیوں سے روشناس کرایا جا سکے ۔مس انگریڈ جوہسن نے گلگت بلتستان کے تعلیمی شرح کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے لوگ مہمان نوازی اور یہاں کا ثقافت بہترین ہے اور گلگت بلتستان کی وادیا ں دوسرے ملکوں کی وادیوں سے کئی گنا زیادہ خوبصورت ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button