صحت

گلگت بلتستان میں ذہنی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مثبت سوچ کا فقدان ہے، ڈاکٹر عادل، ماہر نفسیات

گلگت:(سٹاف رپورٹر) ماہر نفسیات ڈاکٹر عادل نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے میں ڈہنی امراض کا سبب رہے ہیں۔ذہنی دباؤ سے بچنے کے لئے ہمیں مثبت سوچ اور سماجی کاموں میں مشغول رہنا چاہیے ۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئے بے روزگاری، معاشی مشکلات ، مقابلے کا رجحان ،گھریلیوں ذمداریوں کے باعث ذہنی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا خان ہیلتھ سروس گلگت بلتستان کے (CAHSS)پروجیکٹ کے زیر اہتما م بوائز ڈگری کالج گلگت میں صحت کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہاانسان کو خوش رہنے کیلئے ہمیشہ مثبت سوچنا چاہیے،دوسروں کو خوش رکھنے کے بجائے خود خوش رہیں۔ اپنے ساتھ نرم مزاج اور مزاحیہ دوست رکھیں ، انہوں نے کہا انسان کی صحت کیلئے رونا اور ہنسنا بھی ضروری ہے۔ انسان کو تندرست رہنے کیلئے روزانہ ورزش کرنی چاہیے۔ پرنسپل اشرف ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کو ہمیشہ خوش رہنے کیلئے ایک دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیے۔

سینئر صحافی ثمر عباس قذافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں نوجوان نسل اور طلباء میں تیزی کیساتھ منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے حکومت اور ذمہ دار حکام کو اس بارے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔صحت مند معاشرے کا قیام صحت مند قوم کیلئے ضروری ہے۔آج ہمارا پورا معاشرہ جسمانی، روحانی اور ذہنی مریض بن گیا ہے،معاشرے سے ان تمام سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے شعور و آگاہی دینے کی مزید ضرورت ہے۔عوام کو صحت کے بارے میں شعور و آگایہ دینے میں ٓغا خان ہیلتھ سروس کا کردار قابل تعریف ہے۔

اشتیاق احمد یاد نے اپنے خطاب میں کہاہمیں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسروں کیساتھ تعاون کرنا چائیے ۔حدیث مبارکہ بھی ہے کہ تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو انسانوں کو نفع پنچاےئے ۔ گلگت بلتستان میں ذہنی امراض کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہیں،حکومت کو اس اہم مسلئے پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button