تعلیم

پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کی انتظامیہ نے فیسوں میں دس فیصد اضافہ کردیا

گلگت(ارسلان علی)پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کے طلبہ و طالبات کی فیس 10فیصد سے بھی زیادہ بڑھادیئے گئے ،حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے گرانٹ کی صورت میں ملنے کے باوجود طلبہ و طالبات کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہاہے بلکہ ان سے مزید فیسوں کی مد میں بٹورا جارہاہے ۔پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت ،گلگت بلتستان کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جس کا ایک زامانے میں نام تھا اور اس سکول و کالج سے فارغ اتحصیل طلباء آج مختلف قومی و بین الاقوامی سطح پر سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پرفائز ہیں ،لیکن آج کل اس سکول میں پڑھائی کم اور سکول کی فیسوں کی مد میں والدین کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔سیا سی اثرورسوخ پر حد سے زیادہ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لئے سکول و کالج کے طلبہ و طالبات پر بوجھ ڈلاجارہاہے اور ان کی فیسوں میں یک دم ہی 10فیصد سے زیادہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس پر والدین سرآپا احتجاج ہیں۔

پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کے اہم ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک واٹر ٹینکی پر 8آٹھ چوکیدار رکھے گئے ہیں اور اس طرح مختلف ڈیپارٹمنٹس میں سیاسی اثر ورسوخ پر ضرورت سے زیادہ ملازمین تعینات کئے گئے ہیں اور ان کی تنخواہوں کو پورا کرنے کے لئے طلبہ و طالبات سے فیسوں میں اضافہ کرکے پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے طلب علموں کے والدین خالد احمد ،منصور علی ،محمد شاہ ،فضل کریم و دیگر کا کہنا تھا کہ یک دم فیسوں میں اضافہ کرنا ہمارے ساتھ ظلم ہے ،ہمیں بچوں کو اس سکول میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ سیکنڈ ٹائم ٹیوشن بھی پڑھانا پڑھتا ہے کیوں کہ ان کے کورسز مکمل نہیں کروائے جاتے ہیں اور ایک کلاس میں حد سے زیادہ طلباء کو رکھاجاتا ہے جس کی وجہ سے بچوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ والدین کا مزید کہنا تھا کہ اس سکول کا ایک نام ہے جس کو ایک سازش کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک ،سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ایکشن لے اور غریب والدین کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button