ثقافت

بلتستان کے مختلف علاقوں میں جشن مے فنگ جوش و خروش سے منایاگیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر| تصاویر: حسین عباس) بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع کھرمنگ میں بھی جشنِ مے فنگ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سہارا یوتھ کے زیر اہتمام مہدی آباد میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین ، ایس پی کھرمنگ عبد المجید خان، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ محمد جعفر ، ایس ڈی پی او کھرمنگ کاچو دولت علی خان ،یو ایس ایڈ کی جانب سے صداقت علی کے ساتھ عمائدین و نوجوانوں نے بری تعداد میں شرکت کیں ۔ اس حوالے سے مہدی آباد میں غلوم، رسنہ پا ، اور لینٹرن غلوم کے مقابلے ہوئے ، ان ثقافتی کھیلوں سے مہمان کافی محظوظ اورخوش ہوئے اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔

سکردو شہر میں جشن مے فنگ کے دوران نوجوانوں اور بزرگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا (تصاویر: حسین عباس)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہارا یوتھ کھرمنگ کے صدر وزیر محمد انجم نے کہا کہ سہارا یوتھ کھرمنگ میں بلتی ثقافت کو زندہ ررکھنے کے لئے کوشاں ہے اور کافی حد تککامیاب رہے ہیں جبکہ سہارا یوتھ جوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے کئی ورکشاپس انعقاد کرچکے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کھرمنگ مجیدخان نے کہا کہ پہلی دفعہ بلتستان میں اس طرح کی ثقافتی پروگرامز کرنا قابل تعریف عمل ہے نوجوانوں کو ایسی تحواروں اور کھیل کود کا موقع فراہم کر کے جرائم سے دور رکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ادب بلتستان دنیا میں مشہور ہے صرف سنا تھا آج قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ۔

ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی روایات اور قومی تہواروں کو ہمشہ زندہ رکھتی ہے جب تک ان کی ثقافت زندہ ہے شناخت بھی زندہ رہے گی انہوں نے کھرمنگ میں پہلی دفعہ ضلعی سطح پر جشن نوروز کو منایا جارہا ہے جس کے لئے سہارا یوتھ کھرمنگ کی کوششیں قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کھرمنگ میں اس طرح کے اور بھی تقربات سہارا یوتھ کے زریعے انعقاد کرائینگے جن میں مشاعرے ، زاہ بانی وغیرہ شامل ہونگے۔

آخر میں سرکردہ مہدی آباد ڈاکٹر وزیر محمد صادق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اس تقریب کے بعد محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں شعرا کرام نے مے فنگ کے حوالے سے خوبصورت شعروں سے سننے والوں سے خوب داد وصول کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button