متفرق

سرکاری اداروں میں چور دروازوں سے بھرتیاں نہیں ہونگی، اقبال حسن وزیر اطلاعات، ترقیات و منصوبہ بندی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ سر کار ی اداروں میں اب چور دروازے سے بھر تیاں نہیں ہو نگیے ، جب تک اہل اور تجر بہ کا ر افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا تی تب تک ادارے مستحکم اور مضبو ط نہیں ہو نگے ۔گلگت بلتستان کے نو جوان ہما را قیمتی سرما یہ ہیں۔ ما ضی میں نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت کے حو الے سے کو تاہی بر تی گئیں اب ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول سے تعلیم کے شعبے کو مضبوط کیا جائے تاکہ آنے والی نئی پود کو ہم بہترین تعلیم و تربیت فراہم کر سکیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم اور صحت کے بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھا رہی ہے۔صو با ئی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام کیساتھ جو وعدے اور اعلا نات کیے تھے ان پر عمل ہو رہا ہے ۔بجلی کی لو ڈ شیدنگ میں پہلے سے کمی آ رہی ہے ۔ مخا لفین نا ن ایشو کو ایشو بنا کر دفن شدہ سیاست کو دوبا رہ شروع کر نے کی کوشش کررہے ہیں مگر گلگت بلتستان کے عوام نے جن کو ایک دفعہ رد کیا ہے انہیں دوبا رہ سیا ست کا موقع نہیں دینگے، کسی بھی ملک نے راتوں رات ترقی حاصل نہیں کی ہے بلکہ یہ ایک بتدریج مکمل ہونے والا ایک عمل ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ ثابت قدمی سے جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیئے گذشتہ دنوں وفاقی ادارے PITACکے گلگت میں واقع سنٹر کے زریعے تربیت کا پہلا اور اہم مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رفتہ رفتہ دیگر اضلاع کے صحافی بھی ان کورسز سے مستفید ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button