تعلیم

گلگت بلتستان ٹیکنیکل بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، شیرین اختر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم

گلگت ( پ ر) پا رلیما نی سیکر یڑی برا ئے تعلیم شرین اختر نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل بورڈ کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔اب تک گلگت بلتستان کے تمام ٹیکنیکل سکو ل اور کا لجز خیبرپختوا ہ بورڈ یا دیگر بورڈ سے منسلک تھے اب جبکہ گلگت بلتستان ٹیکنکل بورڈ بننے کے بعد یہا ں مزید معیاری ٹیکنیکل سکو ل اور کا لجز کھلے گے ۔ہمارے ان لڑکے او ر لڑ کیوں کیلئے جو ٹیکنیکل ایجو کیشن کی طرف آ نے کا موقع نہیں ملا ان کو بھی بہتر موا قعے حا صل ہو نگے ۔ٹیکنیکل ایجو کیشن کے فروغ سے بیروزگاری میں کمی آئیگی اور نئی نسل کا رجحا ن کا روبا ر کی طر ف ما ئل ہو گا ، سرکار ی نو کر ی کے علا وہ لوگ اپنے خا ندا ن کی کفا لت بہتر انداز میں کر سکیں گے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پا کستان محمد نواز شریف کے متوقع دورہ گلگت سے عوام کی بہت امید یں وا بستہ ہیں ، کیو نکہ انتخا بات سے قبل مر کزی اور صوبا ئی قا ئدین نے جو وعدے عوام کیسا تھ کیے تھے وہ پو رے ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی تر قی میں گہر ی دلچسپی لی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے تعلیم ، صحت اور دیگر بنیا دی مسا ئل حل ہو نگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button